تلمبہ‘ پی ٹی آئی رہنما کا 5گھنٹے لو ڈشیڈنگ کیخلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

تلمبہ‘ پی ٹی آئی رہنما کا 5گھنٹے لو ڈشیڈنگ کیخلاف بھوک ہڑتال کا اعلان

  



میاں چنوں (نمائندہ پاکستان) میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ میں صدر پاکستان تحریک انصاف تلمبہ ملک منظور احمدڈوگرکا تلمبہ میں مسلسل دو ماہ سے 5گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف بھوک(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

ہڑتال کا اعلان کر دیاتفصیل کے مطابق تلمبہ میں میپکو کی جانب سے گذشتہدو ماہ سے پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے ہر طبقہ فکر کے افرادمتاثرہ ہورہے ہیں خصوصا کاروباری حلقہ شدید زبوں حالی کا شکارہے جس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف تلمبہ کے صدرملک منظور احمد ڈوگر نے بروز جمعہ24 جنوری کو چوک ماموں شیرمیں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک تلمبہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا جائے گابھوک ہڑتال کسی صورت میں بھی ختم نہیں ہوگی اوراپیل کی کہ بلا تفریق شہر کے مفاد میں عامہ کے لئے تمام شہری یکجہتی کا ثبوت دیں تاکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لائی جاسکے

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر