دائرہ دین پناہ‘ مسلح افراد کا مزدور کے گھر دھاوا‘ لاٹھیوں سے حملہ‘ 3خواتین‘ بزرگ زخمی‘ ملزموں کیخلاف کارروائی شروع

دائرہ دین پناہ‘ مسلح افراد کا مزدور کے گھر دھاوا‘ لاٹھیوں سے حملہ‘ ...

  



دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)نواحی موضع ٹبہ مستقل شرقی میں بھوسہ چوری کاگلہ دینے پر مسلح افراد غریب مزدور کے گھر گھس گئے تفصیل کے مطابق نواحی موضع ٹبہ مستقل شرقی چاہ احمدانی میں گزشتہ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

روزشہناز مائی زوجہ محمد ارشد لاڑ کا بھوسہ اکرم بوہا نے چوری کرلیا جس کا شکوہ اکرم بوہا کے والد سے غریب مزدور نے کیا تو بوہا خاندان آگ بگولہ ہوگیا بیسیوؤں افراد محمد اکرم،اشرف،طاہر،اعجاز،فلک شیر،درویش،شفیق،لطیف،جمیل،عمران کی مدعیت میں ارشد لاڑ کے گھر داخل ہوگئے کلہاڑیوں،لاٹھیوں،کسیوں سے مسلح افراد نے چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے سمیرا بی بی زوجہ محمد عامر،نادیہ بی بی دختر سعیداحمد،آمنہ بی بی دختر رحیم بخش کے علاوہ65سالہ بزرگ محمد یاسین کوبھی کلہاڑیوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا اہل علاقہ نے خواتین کوشدید زخمی حالت میں آرایچ سی دائرہ دین پناہ میں داخل کرادیا پولیس کو دکھتے ہی ملزمان کلہاڑیاں،لاٹھیاں لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے ڈاکٹ جاری کردی ہے۔

کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر