رکشہ ڈرائیورز کا بھتہ خوروں کیخلاف نواں شہر چوک پر احتجاج مظاہرہ

رکشہ ڈرائیورز کا بھتہ خوروں کیخلاف نواں شہر چوک پر احتجاج مظاہرہ

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے وہاڑی چوک اور عزیز ہوٹل چوک پر بھتہ خوری کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کرکے بھتہ خوروں کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر رکشہ ڈرائیوروں عمران(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

، الطاف، اویس، شعیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ وہ غریب رکشہ ڈرائیورہیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود سواریوں سے مناسب کرایہ لیتے ہیں لیکن وہاڑی چوک اور عزیز ہوٹل چوک پر آٹو رکشہ ڈرائیوروں کی سرپرستی کرنے والے بھتہ خوروں نے ان کی زندگی اجیرن کردی ہے اور ان سے فی چکر 50روپے تک زبردستی وصولی کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان کی بارہا شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کوئی نوٹس نہ لے رہی ہیں بلکہ ہمیں ہی حراساں و پریشان کیاجارہا ہے ہم اس مہنگائی کے دور میں اپنے بچوں کو کہاں سے گزر اوقات کرائیں اگر بھتہ خوروں کے خلاف فی الفور کاروائی نہ کی گئی تو و ہ روزانہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر