لیاقت بلوچ کا دورہ ایران‘ اہم رہنماؤں‘ پاکستانی سٹوڈنٹس‘ میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں

لیاقت بلوچ کا دورہ ایران‘ اہم رہنماؤں‘ پاکستانی سٹوڈنٹس‘ میڈیا نمائندوں ...

  



ملتان(پ۔ر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تہران اور قم میں پاکستانی طلبہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن پورے عالم اسلام کا دشمن ہے۔ مسلم ممالک کے پاس قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور انسانی وسائل بیش بہا ہیں۔ باہم فساد، نفرتوں اور مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے مسلم عوام پس گئے ہیں۔ ملت اسلامیہ کو رسوائی اور خواری کا سامناہے۔ عظمت رفتہ پانے اور عالمی محاذ پر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

مسلم ممالک کے وقار کی بحالی کے لیے اتحاد امت اور امریکی استعمار کی ترجیحات طے کرلیں اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے کمر بستہ ہو جائیں تو عالم اسلام جنگ، فساد، نفرتوں اور وسائل پر دشمن کی ڈاکہ زنی سے بچ جائے گا۔ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تہران، مشہد، قم کا دورہ مکمل کر لیاہے۔ آیت اللہ رہبرخامنہ ای کے نائب اول آیت اللہ قمی، ایرانی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ جواد ظریف، پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی اور بین المذاہب اسلامی انٹر نیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل، انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف مسلم یونیورسٹی پروفیسرز، تھنک ٹینک کے راؤنڈ ٹیبل میں ملاقاتیں اور مزار امام خمینی پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہمارا موقف ہے کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا مل کر ایران سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بحال کرائیں۔ ملائیشیا کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے عدم شرکت کا غلط فیصلہ کیا۔ اب سربراہی کانفرنس پاکستان میں منعقد کرائی جائے۔ کشمیر، فلسطین، افغانستان کے مسائل کا حل عالم اسلام کی گردن پر قرض ہے۔ امریکہ افغانستان اور عراق میں ذلت اور شکست سے دوچار ہے۔ مسلم عوام بیدار ہوگئے ہیں۔ امریکہ کو عالم اسلام پر سیاسی اور دفاعی مداخلت ختم کرنا ہوگی۔ وفد میں عارف حسین واحدی، سید صفدر گیلانی، مقصود احمد سلفی، رضیت بااللہ، طاہر حبیب نقشبندی، سید ناصر شیرازی اور علامہ ثاقب اکبر شامل ہیں۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر