سینئر سیاست دان ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کا”ڈیلی پاکستان“ آفس کا دورہ

  سینئر سیاست دان ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کا”ڈیلی پاکستان“ آفس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی)بلوچ رہنما ونیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے گزشتہ روز”روزنامہ پاکستان“کے دفترکادورہ کیا اور گروپ جوائنٹ ایڈئیٹرشوکت اشفاق سے ملاقات کی اس موقع پرمینگو گروؤ رز ایسوسی ایشن کے صدرزاہدحسین گردیزی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے عبدالحی بلوچ نے کہاکہ پاکستان بدترین بحرانی دورسے گزررہاہے سیاسی،آئینی، ثقافتی اورمعاشی بحران سنگین سے سنگین ترہوتے جارہے ہیں۔حکومت ملک کوآرڈی نینسوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے یہاں تک (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کہ آرڈی ننس کوبھی بے وقعت کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ائیرسروسزسے متعلق آرڈی ننس منظورکرانے میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن بھی سرگرم رہی ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگانے والی اپوزیشن فوجی آرڈی ننس پرجھک گئی اورغیرمشروط حمایت کرنے مجبورہوگی۔اس وقت عملی طورپرسیاسی صورتحال یہ ہے کہ ہماری جمہوری قوتیں بدحالی کاشکارہوچکی ہیں۔
ملاقات