حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سردار عبدالحئی دستی

حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ سردار عبدالحئی ...

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق عوام کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، ضلع میں عوام کی فلاح اور دیہی اور شہری علاقوں کی تعمیرومرمت (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کے منصوبوں کیلئے قومی خوشحالی سروے کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں قومی خوشحالی سروے کے نمائندگان گھر گھر جا کر گھرانوں کی تمام تفصیلات جمع کریں گے جس کے اعدادو شمار کے مطابق وفاق حکومت اور صوبائی حکومت اپنے اپنے پروجیکٹس شروع کریں گی، جس کے صوبہ بھر میں برابری کی سطح پر ترقیاتی منصوبے دئیے جائیں گے، عوام کے معیار زندگی کو بلند کیا جائے گا، صحت و تعلیم اور آمد و رفت کی بنیادی سہولیات کے منصوبے ترجیحی بنیادو ں پر شروع کئے جائیں گے جس سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

عبدالحئی دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر