ملتان ائیر پورٹ‘ فلائٹ آپریشن میں بہتری‘ دو غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار

  ملتان ائیر پورٹ‘ فلائٹ آپریشن میں بہتری‘ دو غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار

  



ملتان(نیوز رپورٹر) موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ شیڈول معمول پر آگیا ہے شارجہ سے آنیوالی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 294 اپنے مقررہ وقت پر ملتان لینڈ کیا صرف دو غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

رہیں، تفصیل کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ شیڈول معمول پر آ گیا، تاہم جدہ سے آنے اور جانے والی دو پروازیں 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں اسی طرح دوحہ سے آنیوالی قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر 618 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ دیگر تمام پروازیں شیڈول کے مطابق پہنچیں اور روانہ ہوئیں۔

شکار

مزید : ملتان صفحہ آخر