حکومت فوری طو رپر مہنگائی کنٹرول کرے ورنہ سب کچھ ختم‘ کامل علی آغا

  حکومت فوری طو رپر مہنگائی کنٹرول کرے ورنہ سب کچھ ختم‘ کامل علی آغا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق)پنجاب کامل علی آغا نے کہا ہے کہ چوہدری برادران عوامی مسائل کے حل اور خدمت کو اپنی سیاست کا محور سمجھتے ہیں مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے آٹا،چینی،گھی،گیس اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں آئے روز اضافے سمیت کھانے والی اشیاء بھی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں ایسے میں ہم قوم کی آواز بن کر یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری مہنگائی پر قابو پایا جائے ورنہ یہ اتحادیوں اورحکومت سمیت سب کو بہا کر لے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

جائے گا،وزیر اعظم عمران خان کے وزراء ایم این ایز،ایم پی ایزبھی مہنگائی کی وجہ سے عوام کا سامنا نہیں کوپائیں گے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی آج قوم کی آواز ہیں اس پنجاب کے ہیرو کے دور اقتدار میں میگا پراجیکٹ،ریسکیو1122سپیشل بچوں کے لئے مفت تعلیم جبکہ ملتان اور وزیر آباد میں دل کے ہسپتال سمیت عوامی فلاح بہبود کے کئی پراجیکٹ کا آغاز ہواان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں صدر مسلم لیگ (ق)انسانی حقوق ونگ پنجاب چوہدری طارق گجراور سنئیر نائب صدر مسلم لیگ (ق)لیبر ونگ پنجاب رانا محمد حفیظ سے خصوصی ملاقات میں کیا اور جنوبی پنجاب میں انکی مثالی کاکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔
کامل آغا