حکومت عوام کو مہنگائی اور دیگر مشکلات سے نجات دلائے گی‘ خاور علی شاہ

  حکومت عوام کو مہنگائی اور دیگر مشکلات سے نجات دلائے گی‘ خاور علی شاہ

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر)آٹے کا بحرا ن مصنوعی ہے،سازش کے تحت حقائق کے برعکس بڑھا چڑھاپیش کیا جارہا ہے،اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ مہنگائی کرنیوالوں سے پاکستان کا ترقی کی سمت گامزن ہونا برداشت نہیں ہورہا ہے، مشکل حالات میں اپنے کارکنان کو تنہا چھوڑنے والے ”ان ہاؤس“ تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی ”گڈ گورننس“ کے خلاف پروپیگنڈہ کا مقصد ”بڑے بھائی“ کیلئے پنجاب حکومت سے ریلیف حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا ہے،حکومت اپنی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

مدت ضرور پورا کرے گی،پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہونے کے روشن امکانات ہیں،عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مشکلات سے نجات دلانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے بستی خاورآباد موضع کوڑے والا میں ملک ظفر چدھرڑ کی عیادت کرتے ہوئے، حاجی محمد چدھرڑ کی بیٹی وفات پر اظہار تعزیت اور چوہدری محمد جاوید سہو کے ڈیرے پرعصرانے میں شرکت کرنے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات اور معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں متوقع دیرپا اور مثبت نتائج آنے سے خوف زدہ عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت آٹے کے خود ساختہ اور مصنوعی بحران کی آڑ میں چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں،جس سے سازشی عناصر کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تحصیل کبیروالا کے شہری اور دیہی علاقوں میں ہونیوالے ترقیاتی منصوبہ جات میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر محمد نواز سیال،چوہدری محمد قاسم آرائیں،مہر محمد اقبال سیال،ملک حق نواز لپرا،راؤ آصف سعیدی،ملک توفیق احمداورمحمد صابرکھوکھرموجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر