احمد کریم قسور لنگڑیال کی یوسی 51آلودے والی کھنڈرات میں تبدیل

  احمد کریم قسور لنگڑیال کی یوسی 51آلودے والی کھنڈرات میں تبدیل

  



روہیلانوالی (نمائندہ پاکستان) سابق پارلیمانی سیکرٹری کی آبائی یونین کونسل آلودے والی51 مسائلستان بن گئی،گیس، تفصیل کے مطابق۔2003 سے لیکر 2018 تک مسلسل 15 سال ہر دور حکومت میں اقتدار کے مزے اڑانے والے سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک احمد کریم قسور لنگڑیال ایڈووکیٹ نے صوبائی حلقہ پی پی 257 میں ریکارڈ ترقیاتی سکیموں کے میگا پروجیکٹس مکمل کرائے،مگر انہوں نے اپنی آبائی یونین کونسل آلودے والی 51 کے شہریوں کو جدید دور میں سہولیات سے محروم رکھا، جس(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

سے مکین آج بھی زبوں حالی کاشکار ہیں،آلودے والی سے براستہ جتوئی مین گیس پائپ لائن جار رہی ہے،اس کے باوجود شہری آٹھ سال سے گیس کی سہولیات سے محروم ہیں،صاف پانی کا ایک بھی منصوبہ نہیں لگا ہے،جبکہ لاکھوں روپے کی مالیت سے تیار کردہ یونین کونسل آلودے والی اور ویٹرنری ہسپتال آفس کی عمارتیں انتظامیہ کی عدم توجہی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر بھوت بنگہ بن گئی ہیں،عمارت کی کھڑکیاں، دروازے، مین گیٹ اور چاردیواری اینٹوں سمیت غائب ہیں،ویران جگہ ہونے پر مقامی مکینوں نے عمارت میں گندگی کے انبار لگانا اور جانور باندھنا معمول بنا رکھا ہے،کھنڈر عمارتیں نشئیوں اور جرائم پیشہ افراد کے لئے محفوظ اماج گاہ بن چکی ہیں،آلودے والی سے دیگر ملحقہ علاقوں کو جانے والی تمام رابطہ سڑکوں کی حالت ابتر ہے،بڑے بڑے گڑھے پڑنے سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارا ہورہی ہیں،سڑکوں کی طویل عرصہ سے مرمت نا ہونے پر مسافروں کا برا حال ہے،بنیادی مرکز صحت ہسپتال کیکواٹر،چاردیواری مرمت ناہونے سے کسی بھی وقت زمین بوس ہونے کا خدشہ لاحق ہے،عملہ کی شدید کمی اور مرکز صحت کی اپ گریڈیشن نا ہونے سے شہریوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں،مگرمنتخب سیاسی نمائندوں سمیت ضلع انتظامیہ مظفرگڑھ نے اپنی روش نہ بدلی ہے اور 40 ہزار سے زائد آبادی کو بے یارو مددگار چھوڑ کر فرشتوں کے حوالے کر دیا ہے، شہریوں رانا الیاس،نواب شاہ، عرفان بھٹہ، الطاف گجر،محمد جمیل،رانا علیم،اشرف مونا،فاروق ساجد ودیگر نے پنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں میں آلودے والی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا سابقہ منتخب سیاسی نمائندوں کی نا اہلی اور عدم دلچسپی انتہائی افسوسناک تھی،جس کی وجہ سے شہری آج بھی سہولیات سے استعفادہ حاصل کرنے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، شہریوں نے ایم این اے سید باسط احمد سلطان بخاری، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب خان ترین سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

کھنڈرات

مزید : ملتان صفحہ آخر