رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی پریشر گروپ کا حصہ

    رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی پریشر گروپ کا حصہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے حلقہ پی پی235س تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام کروانے کیلئے ترقیاتی فنڈز اور ترقیاتی منصوبے نہ دینے پر پارٹی قائدین سے ناراض ہوکر باغی ہونے کی تیاریاں کر لی ہیں علی رضا خان خاکوانی سمیت 20 اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل پریشر گروپ بنایا گیاہے جس کا مقصدوزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان پر پریشر ڈالنا ہے پارٹی سے ناراض ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی نے میڈیا سے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہم آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عوام نے ووٹ مسائل کروانے کے لئے اسمبلی میں بھیجا ہے اگر ہمارے حلقہ میں ترقیاتی کام کروا نے کے لئے فنڈزاور منصوبے ہی منظور نہیں ہونگے تو ہمیں عوام دوبارہ ووٹ کیسے دیں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں وزیراعظم عمران، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پر مکمل اعتماد ہے ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کرے عوامی مسائل کا حل اراکین اسمبلی کا اولین مقصدہوتا ہے جو پورا نہیں ہورہا تو پھر ہم شکوہ کس سے کریں علی رضا خان خاکوانی نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ اس تاثر کو زائل کیا جائے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ فعال نہیں ہے ہم یہ چاہتے ہیں بیورکریسی او ر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اپنی ڈومین میں کام کرے ہمارے دوستوں کا گروپ دسمبر 2019میں بنا لیکن باتیں اس سے پہلے چل رہیں تھیں ہمیں ڈی جی خا ن اور میانوالی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر اعتراض نہیں ہے علی رضاخان خاکوانی نے کہاکہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے حلقوں کو بھی نظر انداز نہ کیاجائے ہماری پارٹی کوئی ناراضگی نہیں ہے دوسری طرف حلقہ پی پی235ٹبہ سلطان پور کی عوام نے بھی بھر پور انداز میں علی رضا خان خاکوانی کی آواز کے ساتھ آواز ملانے کا اعلان کیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی ہمارے لئے پارٹی سے ناراض ہوسکتے ہیں تو ہم انہیں آئندہ الیکشن میں اس پہلے سے بھاری اکثریت سے کامیا ب کروائیں گے واضع رہے کہ علی رضا خان خاکوانی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس کے چھوٹے صاحبزادے سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس کو شکست دے کر کامیاب ہوئے تھے اس موقع پر سردار نصراللہ خان پاندہ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ، حاجی رجب علی شیخ، ملک لطیف، نذیر احمد خان پٹھان، بابر خان،چوہدری ناظم ستار کمبوہ، نواب احسن خان خاکوانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔