بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ معاملات کی دیکھ بھال کیلئے کمیٹیاں تشکیل

  بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ معاملات کی دیکھ بھال کیلئے کمیٹیاں تشکیل

  



بہاولپور(بیورورپورٹ)بہاولپورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ فنانس،ایڈوائزری اور ٹیکنکل کمیٹیاں تشکیل دینے کا مقصددفتری معاملات فعال بمطابق قانون،بلا رکاوٹ اور بلا تعطل تکمیل کو پہنچیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیکنکل کمیٹی میں ریگولر ممبران صاحبزادہ محمد گزین (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

عباسی ایم پی اے ممبر گورنرباڈی،دیگر ممبران میں ڈائریکٹر (ایڈمن)،ڈائریکٹر انجینئرنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس، دیگر ممبران میں محمد احمد سول انجینئر،طاہر محمود بودلہ مکینکل انجینئر،نعیم ارشد اپل شامل ہیں،ایڈوائزری کمیٹی میں ریگولرممبران سید عبدالمعید بخاری ٹیکنکل ایکسپرٹ ممبر گورننگ باڈی،ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹرانجینئرنگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،دیگر ممبران میں اصغر بھٹی ریٹائرڈ ای ڈی اوفنانس اینڈ پلاننگ،شیخ مسعود الرحمن،فیاض خاں ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل فنڈ،فیاض خاں ریٹائرڈ ڈی ڈی لوکل فنڈ،جبکہ فنانس کمیٹی میں ریگولرممبران محترمہ شاہینہ کریم ایم پی اے ممبر گورنرباڈی،ڈائریکٹر ایڈمن،ڈائریکٹرانجینئرنگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،دیگر ممبران میں مرتضیٰ اکبرنوید قریشی ریٹائرڈ ڈویژنل ڈائریکٹرلوکل فنڈ آڈٹ،افتخارالدین قریشی ریٹائرڈ ڈی ڈی،باسط محمود چغتائی ریٹائرڈ ڈی اے او شامل ہیں۔

تشکیل

مزید : ملتان صفحہ آخر