ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ میں 50ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز بھرتی‘ تنخواہ بند

ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ میں 50ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز بھرتی‘ تنخواہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ(نامہ نگار) بلدیہ خان گڑھ کے سابق چیف آفیسر اظہر حیات ٹوانہ نے کلین اینڈ گرین پروگرام کی آڑ میں 50 افراد سے مبینہ طور پر 5,5 ہزار روپے لیکر انہیں ایک ماہ تک کے لئے ڈیلی ویجز پر بطور سینٹری ورکرز بھرتی کر لئے. جبکہ انہیں اس بھرتی کا اختیار حاصل نہیں تھا.ان عارضی ملازمین سے دو ہفتے تک دن رات شہر بھر میں صفائی کا کام لیا گیا. اس دوران گزشتہ روز چیف آفیسر اظہر ٹوانہ کا شاہ جمال ٹاؤن کمیٹی میں تبادلہ ہو گیا. اور چارج منیر احمد پراچہ سی او جتوئی کو دے دیا گیا. جنہوں نے ان عارضی ملازمین کو نہ (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

صرف فوری طور پر فارغ کر دیا بلکہ ان کی تعیناتی ہی غیرقانونی قرار دے دی. جس پر عارضی ملازمین نے احتجاج کیا. ہڑتال کر دی اور سی او آفس کے سامنے دھرنا دیا,نعرے بازی کی. متاثرہ ملازمین نے بتایا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے. ٹاؤن کمیٹی ان کو معاوضہ دے. دریں اثناء