ملتان میں 23وارداتیں‘ جگہ جگہ ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ متاثرین کا احتجاج

  ملتان میں 23وارداتیں‘ جگہ جگہ ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ متاثرین کا احتجاج

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف 23 وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے سسی والہ چوک کے قریب محمد بابر سے دونامعلوم مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور دوموبائل لے گئے، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے موضع جھنگی سے حبیب اللہ کے ڈیرہ پر تین کس مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر داخل ہوکر (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر ٹریکٹر ٹرالی، چار بیگ کھاد، بارہ بیگ گندم اور دس ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے الجیلان روڑ ارسلان اکرم کی دوکان سے الیکٹرونکس سامان مالیت 2لاکھ78ہزار، پیپلز کالونی سے عمران کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بہاولپور روڑ تنویر حسین کے بھائی کے زیر تعمیر مکان سے پانی والی موٹر و دیگر سامان مالیت 7100، تھانہ قطب پور کے علاقے المصطفی روڑ لقمان، گارڈن ٹاون محمد عمران کے گھرنامعلوم چور گھریلوں سامان مالیت ڈھائی لاکھ، غریب ا?باد سے محمد قاسم، چاہ ڈھورے والہ صفدر حسین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ چہلیک کے علاقے امیر ا?باد اسد اللہ کے گھر سے نامعلوم افراد چار تولہ سونا اور گھریلوں سامان مالیت 4لاکھ42ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے ایم ڈی اے کالونی محمد الیاس کے گھر سے چور ٹوٹیاں، شاور مالیت 18ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے نشیمن کالونی نجی موبائل کمپنی کے ٹاور سے 11بیٹریاں مالیت70ہزار، بستی نو مظہر حسین کے گھر سے چور سات تولہ زیور مالیت سات لاکھ چوری کرکے لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے باقر ا?باد پلی نثار احمد کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لیگئے، تھانہ الپہ کے علاقے دیوان باغ جام نذر حسین کے بھانہ سے راس بھینس مالیت تین لاکھ، اسی تھانہ کی حدود سے عمران، تھانہ دہلی گیٹ علاقے دیلی گیٹ بازار سے محمد بلال، عابد حسین، تھانہ بوہر گیٹ کے علاقے حسن پروانہ شہریار لودھی کی جیب سے موبائل اور نقدی چوری ہوگئے، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے ریاحسین کے بھانہ سے پانچ مویشی جانور، ملتانی والہ میں اختر حسین کا بیل جبکہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد یوسف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر