عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا پاکستان کی بقا کیلئے خطرناک‘ پی پی رہنماؤں کا عشائیہ تقریب سے خطاب

عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا پاکستان کی بقا کیلئے خطرناک‘ پی پی ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کے جھوٹے دعویدار وزیراعظم پاکستان کو ائی ایم ایف کی کالونی بنا رہا ہے کیونکہ اس وقت معیشیت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے کنٹرول (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

میں ہے مشیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بنک کے بعد ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک بھی آئی ایم ایف کے چہیتے کو لگا دیا گیا ہے کئی سال تک عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والا سلیکٹڈ اعظم جب اقتدار میں آیا تو اپنے تمام دعوں اور وعدوں سے یوٹرن لیکر یوٹرن کو بڑے لیڈر کی نشانی قرار دے دیا پیپلزپارٹی کی حکومت نے پاکستان کو زرعی ترقی والا ملک بنا دیا تھا ہمارے دور میں گندم سمیت تمام زرعی اشیا وافر مقدار میں موجود تھیں جبکہ سلیکٹڈ حکومت نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم سستے داموں بیچی اس لئے ملک میں گندم کا بحران ہے صرف آٹا ہی نہیں دیگر ضروریات زندگی کی اشیا بھی مہنگی کر کے عوام کو فاقوں پر مجبور کیا جا رہا ہے اس نااہل حکومت کو معیشیت کی الف ب بھی معلوم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملتان ڈویڑن کے صدر خالد حنیف لودھی، امریکہ سے آئے ہوئے نعیم خان، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر بہاولپور و سبق ایم اپی اے ملک شاہ رخ، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، ممبر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کونسل ملک آصف رسول اعوان، ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، شیخ عمران ٹیپو نے برطانیہ کے صدر محسن باری، امریکہ سے آئے نعیم خان کے اعزاز میں خالد حنیف لودھی کی طرف سے انکی رہائشگاہ پر دی گئی اعشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چوہدری حسین محمد، شیخ طارق، اعجاز کریم ججی، فلک شیر بھٹہ اور چوہدری نعیم نے بھی شرکت کی مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلیاں برداشت سے باہر ہو گئی ہیں مہنگائی عروج پر پہنچنے سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے ملک میں کاروبار نہیں چل رہے زراعت کا شعبہ بھی زوال پزیر بنتا جا رہا ہے نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں لئے پھر رہے ہیں لیکن روزگار نہیں ہیں مزدور کو کام نہیں مل رہا ان حالات میں سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کا مزید اقتدار میں رہنا پاکستان کی بقا کیلئے خطرات کا باعث بن سکتا ہے اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ اس نااہل و نالائق وزیراعظم سے عوام کی جان چھڑوائی جائے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے وہ عوام کو ان مشکلات و مصائب میں گھرا نہیں دیکھ سکتے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں عوام بھی جان گئی ہے کہ ہمارا مسیحا بلاول بھٹو زرداری ہے اس ملک کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا اور موجودہ وزیراعظم کا ایوان اقتدار سے ہمیشہ کیلئے پتہ صاف ہونے میں اب بہت کم وقت رہ گیا ہے عوام بہت جلد اس نااہل و نالائق وزیراعظم سے چھٹکارا کا اعلان سن کر خوشیاں منائیں گے۔

خطاب

ہیپا ٹائٹس کنٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر