محکمہ سکولز: اساتذہ تبادلوں‘ تعیناتی کیلئے آن لائن سسٹم بحال

  محکمہ سکولز: اساتذہ تبادلوں‘ تعیناتی کیلئے آن لائن سسٹم بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)محکمہ سکولز میں تعینات منسٹریل کیڈر کے آفیسر کے تبادلوں کا اخیتار آفیسرز کو دے دیا گیا اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ سکولز نے اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کیلئے آن لائن سسٹم چالو کردیا ہے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

تاہم منسٹریل عہدوں پر کام کرنے والے آفیسر کے تبادلوں کیلئے سسٹم آن لائن نہیں ہوسکا اس لئے منسٹریل کیڈر آفیسر جیسے اے ای اوز کا تبادلہ آفیسرز کرسکٰیں گے، تین وجوہات کی بنا پر تبادلے ہوسکیں گے جن میں انتظامی،خالی اسامی اورآپریشنل وجوہات کی بنا پر تبادلے ہوسکیں گے، سکیل ایک سے لیکر 16 تک کا تبادلہ سی ای او، گریڈ 17 کا تبادلہ ایڈمنسٹریٹر ضلع میں کرسکیں گے، انٹر ڈسٹرکٹ اورڈویڑنل تبادلے ڈی پی اوز کریں گے،
بحال