اسلام آباد‘ وزیراعظم کا کاٹن کراپ پروڈکشن میں کمی پر تشویش کا اظہار

      اسلام آباد‘ وزیراعظم کا کاٹن کراپ پروڈکشن میں کمی پر تشویش کا اظہار

  



ملتان (سٹی رپورٹر) چیئرمین پی سی جی اے میاں جاوید سہیل رحمانی نے پرائم منسٹر ہاؤں اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کاٹن پروڈکشن بحالی کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کاٹن کراپ پروڈکشن میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ، کامرس ڈویژن اور منسٹری آف نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کو ہدایت کی کہ(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کاٹن کراپ میں اضافہ کے لیے کپاس کی امدادی قیمت کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات فوری طور پر جمع کروائیں۔وزیر اعظم نے دوسرے ممالک اور پاکستان کے مابین کپاس کی پیداوار میں اضافے کے واضح فرق کا نوٹس لیتے ہوئے کپاس کی فصل، کاٹن پالیسی اور کاٹن سے متعلق دیگر امور پرہدایت جاری کی۔ وزیر اعظم نے کہ سیڈ ایکٹ میں ترمیم اور کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کے متعلق احکامات جاری کیے۔اجلا س میں کاٹن کی مجموعی پیداور پر غور و خوض اور کاٹن کراپ کو درپیش مسائل کے علاوہ کاٹن امپورٹ و ایکسپورٹ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں ٹیکنالوجی پر توجہ نہ دینے اور کسان کی مالی امداد نہ کرنے سے کپاس میں مستقل طور پر کمی ہوتی چلی گئی جس سے کپاس کے کاشتکار کی حوصلہ شکنی ہوئی۔وزیراعظم نے بتایا کہ چائینہ کی مد د سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا جس کے لیے ملتان میں ایکسلینسی سنٹر قائم کیا جارہا ہے۔وزیر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کاٹن کراپ کو لاحق گلابی سنڈی کی بیماری کے تدارک کے لیے ٹیکنالوجی امپورٹ کی جارہی ہے جو کہ کپاس کے کاشتکاروں کو سستے ریٹس پر مہیا کی جائے گی۔وزیر اعظم نے کاٹن کراپ میں اضافہ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز خصوصاً پی سی جی اے و اپٹما سے مشاورت کی جائے گی۔چیئرمین پی سی جی اے میاں جاوید سہیل رحمانی نے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کاٹن کراپ میں بہتری کے متعلق اپنی سفارشات پیش کیں۔وزیراعظم نے کاٹن کراپ میں کمی کی وجوہات اور جننگ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یقین دہانی کر وائی ہے کہ کاٹن کراپ سائز میں اضافہ کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کیے جائیں گے اور کاٹن کراپ کو فروغ دینے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں اور مسائل کو فوری طور پر دور کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے کپاس کی بہتری کے متعلق ان متوقع اقدامات سے انشااللہ آئندہ کاٹن کراپ میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر