ڈیرہ میں وال چاکنگ اور تجاوزات کیخلاف بڑے آپریشن کا حکم

  ڈیرہ میں وال چاکنگ اور تجاوزات کیخلاف بڑے آپریشن کا حکم

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیور و رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان شہر میں وال چاکنگ، تشہیری مواد اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں. سڑکوں پر موجود ڈیوائیڈرز کی صفائی کے ساتھ ایک ہی کلر سکیم کے تحت رنگ کیا جائے گا. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں. انہوں نے جیل روڈ،ریلوے روڈ،کالج روڈ،پل ڈاٹ،مانکا کینال،چوک چورہٹہ،جنرل بس سٹینڈ، غازی پارک اور دیگر مقامات کا دورہ کیا انہوں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

نے نہری پانی کی فراہمی کیلئے کھال کا سروے کرکے بحالی کی سفارشات طلب کرلیں۔کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں وال چاکنگ،دیوروں اور کھمبوں پر لٹکی رسیاں اور ہر قسم کا تشہیری مواد فوری ہٹا دیا جائے انہوں نے مانکا کینال کے کناروں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کارپوریشن عملہ کو کہا کہ وہ نشانات لگائیں اور متعلقہ افراد کو کہیں کہ وہ فوری طور تجاوزات رضاکارانہ طور ہٹادیں بصورت دیگر سامان ضبط کرلیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر موجود ڈیوائیڈرز کو ایک ہی رنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر نے معائنہ کرتے ہوئے غازی پارک کی بحالی میں مصروف مالیوں کو شاباش دی۔انہوں نے وئیر ہاوس کا دورہ کرتے ہوئے جھولے،بنچز،سلائیڈنگ اور بگھی کی تیاری کا جائزہ لیاپرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ،ایکسئین زراعت انجینئرنگ چوہدری ندیم،افضل جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان کی چار دیواری کے ساتھ موجود تجاوزات اور دکانوں کی فہرست طلب کر لی ہے. چار دیواری کے نزدیک روڈ پر جمی مٹی صاف کرنے اور گرین بیلٹس میں تبدیل کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں. یہ احکامات انہوں نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی او رایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیے. علاوہ ازیں کمشنر نے ہسپتال اور کالج روڈ کا بھی دورہ کرتے ہوئے صفائی کے بارے میں ہدایات جاری کیں. کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کے لئے ملکر کام کیا جائیگا۔سرکاری اداروں کی چار دیواری اور سڑکوں کے ساتھ جمی مٹی صاف کرائی جائے گی۔گرین بیلٹس کو بہتر کیا جائیگا۔پودوں اور نرسریوں پر توجہ دیکر شجرکاری کو فروغ دیا جائیگا۔سرکاری اداروں،رہائش گاہوں اور چاردیواری کو جاذب نظر بنانے کیلئے ایک ہی کلر سکیم کے تحت رنگ و روغن کیا جائیگا۔ادھر کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صفائی،گرین بیلٹس کی تیاری کا جائزہ لیا۔کمشنر نسیم صادق نے جیل روڈ،ریلوے روڈ،کالج روڈ،پل ڈاٹ،مانکا کینال،چوک چورہٹہ،جنرل بس سٹینڈ،غازی پارک اور دیگر مقامات کا دورہ کیا انہوں نے نہری پانی کی فراہمی کیلئے کھال کا سروے کرکے بحالی کی سفارشات طلب کرلیں۔کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں وال چاکنگ،دیوروں اور کھمبوں پر لٹکی رسیاں اور ہر قسم کا تشہیری مواد فوری ہٹا دیا جائے انہوں نے مانکا کینال کے کناروں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نیکارپوریشن عملہ کو کہا کہ وہ نشانات لگائیں اور متعلقہ افراد کو کہیں کہ وہ فوری طور تجاوزات رضاکارانہ طور ہٹادیں بصورت دیگر سامان ضبط کرلیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر موجود ڈیوائیڈرز کو ایک ہی رنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیکمشنر نے معائنہ کرتے ہوئے غازی پارک کی بحالی میں مصروف مالیوں کو شاباش دی۔انہوں نے وئیر ہاوس کا دورہ کرتے ہوئیجھولے،بنچز،سلائیڈنگ اور بگھی کی تیاری کا جائزہ لیاپرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ،ایکسئین زراعت انجینئرنگ چوہدری ندیم،افضل جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر