حکومتی پالیسیاں فلا پ‘ ذخیرہ اندوز‘ مافیا بے لگام‘ انتظامیہ فوری کارروائی کرے‘ نواز ناجی

  حکومتی پالیسیاں فلا پ‘ ذخیرہ اندوز‘ مافیا بے لگام‘ انتظامیہ فوری ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹوتحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ حکومت کی کوئی موثرپالیسی نہ ہونے کے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

باعث آٹے کے بعدچینی کابحران سراٹھارہاہے مہنگائی کے عفریت نے عوام کاسکون چھین لیاہے غریب کے بچے روٹی کے نوالے کوترس رہے ہیں ذخیرہ اندوز اورگرانفروش مافیازنے ات مچائی ہوئی ہے لیکن حکومت نے انہیں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے حکومت مہنگائی کے طوفان کے آگے بندباندھنے میں ناکام ہوچکی ہے نوازناجی نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شراط مان کراپنے ہی عوام پرمہنگائی کابوجھ لاداجارہاہے جبکہ حکومت کے وزرا کارکردگی دکھانے کی بجائے عوام کاتمسخر اڑانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ حکمران ڈلیورکرنے میں ناکام ہوچکے ہیں مہنگائی، بے روزگاری، معاشی وصنعتی تنزلی حکمرانوں کے تحفظ ہیں جن سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں میں بحرانوں پرقابو پانے کی اہلیت ہی نہیں انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعدعوام سے کیاگیاایک بھی وعدہ پورانہیں کیا انہیں مستعفی ہوکرعوام کی جان چھوڑ دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ بہاولپورکے عوام کیساتھ ان کے صوبہ کی بحالی کاوعدہ پوراکیاجائے۔

نواز ناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر