مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ عالمی ادارے نوٹس لیں‘ سرور اعجاز خان

  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ عالمی ادارے نوٹس لیں‘ سرور اعجاز ...

  



صاد ق آباد(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (س)کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گی مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر اقوام متحدہ اور عالمی برداری کو نوٹس لینا امریکہ ایران(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

جنگ خطے کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے پاکستان امن واستحکام کا داعی ملک ہے بھارت خطہ میں کشیدگی پیدا کر کے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے غربت جہالت کا خاتمہ کئے بغیر متوسط طبقہ کو ریلیف فراہم کرنا نا ممکن ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام (س)کے مرکزی رہنما رانا سرور اعجاز خان نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردی کا خاتمہ افواج پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کرپٹ معافیا کا اداروں سے خاتمہ کر کے ہی سائلین کو انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر جمعیت علمائے اسلام (س)بھرپور طریقے سے منانے کا عزم کر چکی ہے یقینا چین نے کشمیری عوام کے حقوق کے لئے عملی کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ سلامتی کونسل کے کئی اراکان کو کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر شدید تشویش ہے خطہ میں دیر پا قیام امن کا حل مسئلہ کشمیر کا حل ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے۔

سرور اعجاز

مزید : ملتان صفحہ آخر