میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن 116بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ بھاری جرمانے

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن 116بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ بھاری ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 116بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ31ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 22 لا کھ22ہزار روپے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

جرمانہ عائد۔21جنوری 2020?ء کو ملتان میں 13گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو16054یونٹس چوری کرنے پر264526 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 18 گھریلوصارفین کو23853یونٹس چوری کرنے پر331415 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 12 گھریلوصارفین کو9484 یونٹس چوری کرنے پر171661روپے جرمانہ، بہاولپور میں 5گھریلوصارفین کو7781یونٹس چوری کرنے پر151100 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 22 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو22620یونٹس چوری کرنے پر 363682روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 7 گھریلوصارفین کو4772 یونٹس چوری کرنے پر81200 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 20 گھریلوصارفین کو20367یونٹس چوری کرنے پر326182روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 4 گھریلوصارفین کو2248یونٹس چوری کرنے پر40300روپے جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو24028 یونٹس چوری کرنے پر491789 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

جرمانے

مزید : ملتان صفحہ آخر