فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 3پوائنٹس سیل

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن‘ 3پوائنٹس سیل

  



ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی موجودگی،مضر صحت اجزاء کے استعمال اور (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

صفائی کے ناقص انتظامات پر03فوڈپوائنٹس کو سربمہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کی میٹ سیفٹی ٹیم نے بیمار مرغیوں کی موجودگی،جرمانے کی عدم ادائیگی اور سلاٹرنگ کونز استعمال نہ کرنے پر لاہوری چکن پولٹری نیٹورک کو سیل کردیا۔اسی طرح زائدالمیعاد، پھپھوندی زدہ اشیاء کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر المکہ آئسکریم اینڈ ٹیسٹی دہی بھلے کو سربمہر کیا گیا۔ مزید برآں مظفر گڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال،لائسنس نہ ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر احد بیکری کو سیل کیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپو ر اور ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 167,500 کے جرمانے عائد کیے۔ ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 85,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر