لیگی رہنما رانا سجاد کیخلاف مقدمے کیس کی سماعت 28جنوری تک ملتوی

      لیگی رہنما رانا سجاد کیخلاف مقدمے کیس کی سماعت 28جنوری تک ملتوی

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا سجاد کی تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر وکلاء بحث کے لیے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

دی ہے۔فاضل عدالت میں ملزم رانا سجاد نے کار سرکار میں مداخلت، 16 ایم پی او اور احتجاج کے دوران سڑک بلاک کرنے کے تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے اسکے خلاف جو مقدمات درج کیے وہ بے بنیاد ہیں لیکن اب پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے،اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر