وہا ڑی: اسسٹنٹ ایگر یکلچر انجینئر کا ملازمین سے نارواسلوک‘ ایپکا ایسوسی ایشن کا احتجاج

  وہا ڑی: اسسٹنٹ ایگر یکلچر انجینئر کا ملازمین سے نارواسلوک‘ ایپکا ایسوسی ...

  



وہاڑی( بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)زرعی انجینرنگ ورکشاپ کے اسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئر ریاض احمد جوئیہ کے ملازمین کے ساتھ ناروارویہ اور ہراساں کرنے کیخلاف ملازمین نے ضلعی صدر ایپکا طیب بھٹی کی قیادت میں اسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی ملازمین نے شدیدنعرہ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

بازی بھی کی۔اس موقع پر ملازمین کاضلعی صدر ایپکاطیب بھٹی کے ہمراہ کہناتھاکہ اسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئیر ریاض جوئیہ بلاوجہ ملازمین کوہراساں کرکے اپنی ڈیمانڈپوری کرواتاہے۔اگراسسٹنٹ ایگریکلچرانجینئر کی ڈیمانڈز پوری نہ کی جائیں تو دوسرے اضلاع میں تبادلے کی دھمکیاں دیتاہے جبکہ اپنی مرضی سے ملازمین کی ناجائز ڈیوٹیاں بھی لگارکھی ہیں۔ ضلعی صدرایپکاطیب بھٹی کاکہناتھاکہ کسی کو بھی ملازمین کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔ اعلی افسران کو چاہئیے کہ فی الفوراسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئیر ریاض جوئیہ کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر