ترقیاتی کام تیز‘ وہوا کو جلد تحصیل کا درجہ دیا جائیگا‘ حافظ داؤد سلیمانی

  ترقیاتی کام تیز‘ وہوا کو جلد تحصیل کا درجہ دیا جائیگا‘ حافظ داؤد سلیمانی

  



وہوا(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ حافظ محمد داود سلیمانی نے کہا ہے کہ پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے باشعور پاکستانی عمران پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے آج پہلے سے کہیں زیادہ پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے کیونکہ عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے مقامی ٹرانسپوٹر سردار محمد طفیل خان کھتران کی طرف سے دی گئی ٹی پار ٹی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 255 میں ترقیاتی منصو بوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کروڑوں روپے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

کی لاگت سے مٹھے والی، بستی کلاچی بستی باجرہ والی، ٹبی قیصرانی۔،بستی ٹبہ امام،بستی درکانی، ٹھٹھہ لغاری، مورجھنگی، کالوالہ وہوا ہسپتال میں بنیادی سہولیات جن میں پختہ سڑکیں نالی سولنگ پینے کے پانی کی سکیموں پر جلد کام شروع کر دیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ وہوا کو جلد تحصیل کادرجہ دے دیا جائیگاانہوں نے بتایاکہ چند مقامی سیاستدان وہوا کو تحصیل درجہ دلانے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ان رکاوٹوں کوجلد دور کرکے میرے دور اقتدارمیں ہی وہوا تحصیل بنے گااس موقع پر محمد اقبال کالڑی، حفیظ بلوچ،ڈاکٹر سیف اللہ، جاویداقبال کھتران، عبدالرزاق کھتران،سردار محمد طیب خان، سلطان خان کھتران، حاجی منظوراحمد، منیجرمحمد ظفر،ہارون قیصرانی، خضر حیات پٹھان،اشتیاق کلاچی، مٹھو خان سرابہ بھی موجود تھے۔

درجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر