اکادمی ادبیات کا خالق ستار پیرزادہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اکادمی ادبیات کا خالق ستار پیرزادہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

  



کراچی (پ ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئر مین محمد سلمان اورکراچی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے سندھی زبان کے معروف شاعر، نثر نویس، بہترین مترجم۳۰ کتابوں کے خالق ستار پیرزادہ کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے جو شاعری،نثر نویس اور مترجم کے ذریعے پاکستان کے عوام جو شمع روشن کی تھی اُس کی روشنی دور دور تک پہنچی۔ اُن کی علمی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اُنہوں نے علم و ادب کی خدمت کی اُ ن کے انتقال سے علمی وادبی دنیا میں ایک خلا پیدا ہواہے جو صدیو ں کے بعد پُر ہوگا۔ چیئرمین محمد سلمان نے ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، اور کہا ہے کہ ان کے لواحقین کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے اکادمی کے صوبائی دفتر کراچی میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کرکے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر