شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، جاتی سردی پھر لوٹ آئی

شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، جاتی سردی پھر لوٹ آئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، جاتی سردی پھر لوٹ آئی، محکمہ موسمیات نے موسم سرما رواں سال طویل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ کر اچی میں سردی کی ایک اور لہر 27 جنوری کو آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین روز سے موسم معتدل رہنے کے بعد ایک بار پھر تبدیل ہوگیا ہے،بدھ کی صبح سے ہی ٹھنڈی ہوائیں پھر چلنا شروع ہوگئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی شدت میں ایک دو روز میں مزید اضافے کا امکان ہے جس سے سردی میں اضافے ہوگا۔ جاتی سردی کے لوٹ آنے کے بعد شہر کے باسیوں نے بھی دوبارہ گرم ملبوسات پہن لیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیر کے مطابق عام طور پر موسم سرما 15فروری تک ہوتا ہے، رواں سال موسم سرما 15فروری سے آگے تک جاسکتا ہے۔فروری میں بارشوں کے دو سے تین سلسلے آسکتے ہیں جبکہ رواں ہفتے مغربی ہواؤں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نظیرکے مطابق مغربی ہواؤ ں کا سسٹم رخصت ہونے کے بعد سردی کی شدت میں پھر اضافے کا آنے کا امکان ہے جبکہ کر اچی میں سردی کی ایک اور لہر 27 جنوری کو آسکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 29 جنوری کے دوران شہر میں درجہ حرارت 10 تک گرسکتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر