ادب فیسٹیول کا انعقاد کراچی میں 31 جنوری کو ہوگا،امینہ سید
کراچی(اسٹاف رپورٹر) علم و ادب کے خزانے لٹاتے ادب فیسٹیول کا انعقاد کراچی آرٹس کونسل میں 31 جنوری 2020ء سے کیا جارہا ہے۔ ادب فیسٹیول میں 200سے زائد مقررین شرکت کریں گے۔بدھ کو کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادب فیسٹیول کی روح رواں امینہ سید کا کہنا تھا کہ ادب میلے کا آغاز بروز جمعہ 31جنوری کو شام 4 بجے کراچی آرٹس کونسل میں کیا جائے گا۔ ادب فیسٹیول میں 200سے زائد مقررین اور اداکار شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ ادب فیسٹیول میں آنے والے ادیب متعلقہ سماجی امور پر بات کریں گے۔اس موقع پر مختلف کتابوں کی رہنمائی بھی کے جائے گی۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہاکہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم ایسے ادبی میلوں کی میزبانی کرتے ہیں،کراچی اپنی شناخت کھو چکا تھا،ایسی سرگرمیوں کے انعقاد نے شہر کو نئی زندگی دی ہے، ہم نے اسٹریٹ لائبریری کا آغاز کیا،میراتھن جیسی صحت مند سرگرمی کا انعقاد کیا، سندھ حکومت کی جانب سے ہمیں بھرپور سپورٹ حاصل ہے امینہ سید کا کہنا تھا کہ آصف فرخی اور مجھے خوشی ہے کہ ہم لٹریچر فیسٹیول کی تحریک کا حصہ ہیں جس کا بیج ہم نے ایک دہائی قبل لگایا تھا، اب اس نے جڑ پکڑ لی ہے اور اب وہ پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے۔ ہم نے پہلا افتتاحی اجلاس کے اہم مقررین میں امر جلیل، آصف سعید کھوسہ، فرانسس رابنسن، اور ملیحہ لودھی شامل ہیں۔ اختتامی اجلاس کے اہم مقررین میں اڈانیہ شبلی، نور الہدی شاہ، اور سید سردار علی شاہ شامل ہیں۔ادب فیسٹیول کے ہدایتکار اور کتھک ڈانس آرٹسٹ شما سید نے کہا کہ فرید ایاز قوال کی قوالی، ڈانس پرفارمنس اور کامیڈی ادب فیسٹیول کا لازمی جزو ہونگی، کیوں کہ اس طرح کے فنون میں "ادب" کا تصور بہت وسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب فیسٹیول میں 200 کے قریب مقررین / اداکار شرکت کریں گے جن میں افتخار عارف،زہرا نگاہ، آرفہ سیدہ زہرا، کشور ناہید، عامر حسین، تھامس وہلہارٹ، سمیر چشتی، فرینک میہان، حسینہ معین، ندیم شیخ، ولادیمرا میسکو بریسٹینکا، عظمہ اسلم خان، جوش میئر تسنیم احمر، سید کاشف رضا، زیراہ نگاہ، ایچ ایم نقوی، بیلہ رضا جمیل، طارق کھوسہ، جاوید جبار، عطیہ داؤد، سلیم رضا، منیزہ نقوی، اور ضرار کھوڑوشامل ہیں۔