گورنرسندھ آج یتیم بچوں کے لئے تفریحی میلے کا افتتاح کرینگے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل آج(جمعرات) گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) کے ماتحت قائم اسکولوں میں زیر تعلیم1600 یتیم بچوں کے لئے تفریحی میلہ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں جی سی ٹی کے سرپرست اعلیٰ معروف صنعت کار سردار یٰسین ملک، ایس ایم منیر اور دیگر بھی موجود ہونگے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آرٹس کونسل کراچی کے تعاون سے جی سی ٹی نے اپنے قیام کی سلور جوبلی تقریبات کا انعقاد آرٹس کونسل میں بچوں کے ایک میلے اور انٹر اسکول مقابلوں کی صورت میں کیا تھا۔ واضح رہے کہ سندھ کے دور دراز علاقوں میں قائم جی سی ٹی کے 150 سے زائد رفاعی اسکولوں میں 29 ہزار سے زائد طالب علم زیر تعلیم ہیں۔کراچی کے تفریح میلے کے انعقاد کے بعد اسی طرح کی تفریحی سرگرمیاں جی سی ٹی کے اسکولوں میں موجود یتیم بچوں کے لئے حیدرآباد، سکھر اور عمر کوٹ میں بھی اسی ماہ منعقد کی جائیں گی۔