لاڑکانہ میں میڈیا ٹیم پر حملہ،آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

لاڑکانہ میں میڈیا ٹیم پر حملہ،آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی سے لاڑکانہ کوریج کے لیئے جانیوالی میڈیا ٹیم پر ڈاکوؤں کے حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے تمام تر ضروری اقدامات پر مشتمل رپورٹ اور تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد کی بدولت تحقیقات اور پیش رفت کو مؤثر بناتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر