ذخیرہ اندوزی لعنت اور مہنگائی کا باعث ہے، مفتی محمدنعیم

ذخیرہ اندوزی لعنت اور مہنگائی کا باعث ہے، مفتی محمدنعیم

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری لعنت اور مہنگائی میں اضافہ کا باعث ہے،آٹے کے مصنوعی بحران میں غریب پس رہے ہیں،اسلام ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی مذمت کرتاہے،مسلمان اگر اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرے تو وہ عبادت ہے،حکومت مارکیٹ کی مانیٹرنگ کرکے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے سد باب کیلئے اقدامات کرے۔بدھ کے روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری ایسی لعنت ہے جس کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے اس لیے اسلام ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی بھرپور مذمت کرتاہے اسی ذخیرہ اندوزی کے باعث اس وقت ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کی زندگیاں اجیرن کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمان تاجروں کو اسلام سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے تجار ت اگر اسلامی اصولوں کے مطابق کی جائے تو وہ بھی عبادت ہے اس لیے تاجروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں موجود ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر