سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا روکنے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم، زین قریشی کنورینر مقرر
اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرجھوٹا پروپیگنڈا روکنے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کردی، فخرامام کے الیکٹرانک ٹرانزیکشن ترمیمی بل 2019 پرقائم ذیلی کمیٹی کا کنوینر زین قریشی کو مقرر کر دیا گیا،کمیٹی الیکٹرانک ٹرانزیکشن ترمیم 2019 بل پر غور کرکے رپورٹ دے گی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایاکہ سوشل میڈیا کے نئے قوانین کو آن لائن ہارم ٹو پرسن کا نام دیا گیا ہے،نئے قوانین سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کی گرفت ممکن ہوجائیگی۔
ذیلی کمیٹی قائم