دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبہ کراچی کے شہریوں تحفہ ہے،نوید بھٹی

دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبہ کراچی کے شہریوں تحفہ ہے،نوید بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبہ کراچی کے شہریوں کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور تحفہ ہے۔اس منصوبے سے شہر میں پانی کی فراہمی کی صورت حال بہتر ہوگی۔صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پاکستان پیپلزپارٹی کا عزم ہے۔وفاقی حکومت نے عوام سے دال اور روٹی بھی چھین لی ہے۔ملکی کی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت نہ کبھی پہلے آئی تھی اور نہ کبھی آئے گی۔بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے عوام کو آٹے سے بھی محروم کردیا ہے۔تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کی معیشت کی بیڑا غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب سے جہاں وفاقی حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے وہیں حکومت سندھ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر ثابت کررہی ہے کہ عوام کی اصل ہمدرد جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے۔بلال بھٹو زرداری نے دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کرکے کراچی کے شہریوں کو ایک اور تحفہ دیا ہے۔شہر میں پینے کے پانی کے کافی مسائل موجود تھے لیکن اس منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو وافر مقدار میں پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔حکومت سندھ نے دعوے نے عملی اقدامات سے ثابت کررہی ہے وہ حقیقی معنوں میں عوامی جماعت ہے۔نوید بھٹی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرکے ملک کو تقی کی راہ پر گامزن کر ے گی۔