سیہون،چیمبر میں لڑکی سے بداخلاقی کرنیوالے جج کیخلاف مقدمہ درج

سیہون،چیمبر میں لڑکی سے بداخلاقی کرنیوالے جج کیخلاف مقدمہ درج

  



سیہون(آئی این پی) چیمبر میں لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے جج امتیاز حسین بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،متاثرہ لڑکی سلمی بروہی نے اپنے دوسرے بیان میں بھی بداخلاقی کرنے کی تصدیق کی۔ تفصیلات کے مطابق سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سلمی بروہی نے الزام لگایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نے بیان لینے کے بہانے اپنے چیمبر میں اسے بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد جج کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کردیا گیا تھا اور اب جج کے خلاف لڑکی سے بداخلاقی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس اسٹیشن سیہون میں ایس ایچ او مظہر حسین نائچ کی مدعیت میں لڑکی سے بداخلاقی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ لڑکی سلمی بروہی سے دارالامان لاڑکانہ میں لیے گئے تازہ بیان کے بعد جج کے خلاف قانونی کارروائی میں یہ پیش رفت ہوئی۔ڈی ایس پی سہون بشیر کھونہارو نے سلمی بروہی سے دارالامان انتظامیہ کے سامنے دوسرا بیان لیا جس میں اس نے بداخلاقی کی تصدیق کی۔ پولیس کے اعلی افسران کی ہدایت پر جج کے خلاف مقدمے میں دفعہ 376اور 506شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کرنے پر مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کرکے سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جج کیخلاف مقدمہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر