اندرون،بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 5پروازیں منسوخ،3تاخیر کا شکار
لاہور(این این آئی)مختلف وجوہات کی بناء پر اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 5پروازیں منسوخ جبکہ 3تاخیر کا شکار رہیں۔پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز751،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز672،پی آئی اے کی ابو ظہبی سے آنے والی پرواز264،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز312جبکہ پی آئی اے کی رحیم یار خان سے آنے والی پرواز673منسوخ کر دی گئیں۔سعودی ائیر لائن کی جدہ جانے والی پرواز733ڈیڑھ گھنٹہ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز313 ایک گھنٹہ جبکہ سعودی ائیر لائن کی جدہ سے آنے والی 732ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
5پروازیں منسوخ