پی ٹی وی لائسنس فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی سفارش

پی ٹی وی لائسنس فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی سفارش

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) کے خسارے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاریاں شروع، بورڈ نے سفارشات تیار کر لیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی وی بورڈ نے فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ پی ٹی وی فیس میں اضافہ بجلی صارفین کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔فیصلے سے عوام پر 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ پی ٹی وی کا خسارہ کم کرنے کے لیے 3 مارکیٹنگ مینجرز رکھے گئے ہیں۔ان مارکیٹنگ مینجرز نے خسارہ کم کرنے کے لیے پی ٹی وی فیس میں اضافہ تجویز کیا ہے۔ فیس میں اضافہ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

پی ٹی وی

مزید : صفحہ اول