برطانیہ کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر غور کرے، فول پروف سکیورٹی دینگے: وزیر داخلہ

برطانیہ کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر غور کرے، فول پروف سکیورٹی دینگے: وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نئے ہائی کمشنر کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہمارا صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ لوگوں کا آپس میں تعلق بھی بہت زیادہ ہے، برطانیہ کی ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے، برطانیہ کی ٹیم پاکستان آنے پر مکمل تعاون کریں گے۔ اس موقع پر بر طانوی سفیر کرسٹین ٹرنر نے کہا برطانیہ کیلئے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری بے حد اہمیت کی حامل ہے، کرکٹ کے ذریعے سے دو طرفہ وابستگی دونوں ملکوں کو قریب رکھتی ہے،پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے،اگر میں یہ کر سکوں تو میرے لئے یہ نہایت اعزاز کی بات ہو گی، اس سلسلے میں ضروری اقدامات کو فورا ًزیر غور لاتا ہوں، کرکٹ کا کھیل پاکستانی لوگوں کے دلوں سے بے حد قریب ہے۔
وزیرداخلہ

مزید :

صفحہ اول -