وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنرسندھ کا شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادورہ

وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنرسندھ کا شہر کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادورہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے یوٹیلیٹی اسٹور ز چیئر مین ذوالقرنین خان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم اسٹورز کا اچانک دورہ کیا۔ اس سلسلے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل گلشن اقبال میں یوٹیلیٹی اسٹورز گئے جہاں پر انہوں نے 12000 آٹے کے بیگز کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی اتنی قلت نہیں جتنی دکھائی جا رہی ہے پاسکو گوداموں میں 3 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جس کی فراہمی کے لئے NLC کو استعمال کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں صوبے بھر میں آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے جارہی ہے یہ ایک مصنوعی بحران ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم آفس بھی ایکشن لے گاگندم کی ملز کو فراہمی ہر صورت یقینی بنا ئی جارہی ہے اب ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا وزیراعظم ڈیووس میں ہیں مگر انہیں عوام کی فکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شہریوں کو 400 روپے میں 10 کلو آٹا دیا جا رہا ہے اور مارکیٹ ریٹ 600 روپے سے زائد ہے اس طرح مارکیٹ ریٹ سے کم پر آٹا لوگوں کو مل رہا ہے۔ چیئر مین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ وزیراعظم کے پیکج میں تیل، دال، شوگر سمیت دیگر اشیاء بھی ہیں جس کے لئے وزیر اعظم کی طرف سے 7 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ اول