تاجر اتحاد نے کنٹونمنٹ ایریا میں صوبائی ٹیکسوں کو مسترد کردیا

تاجر اتحاد نے کنٹونمنٹ ایریا میں صوبائی ٹیکسوں کو مسترد کردیا

  



پشاور(سٹی رپورٹر)تاجراتحادخیبرپختونخوانے کنٹونمنٹ بورڈکی حدودمیں صوبائی ٹیکسوں کی وصولی کومستردکرتے ہوئے حکومت کوخبردارکیاکہ اگرصوبائی حکومت نے کنٹونمنٹ بورڈکی حدودمیں صوبائی ٹیکسوں کے نفاذکوختم نہیں گیاتووہ دمادم مست قلندرکرینگے اسی سلسلے میں گزشتہ روزتنظیم کے چیئرمین مجیب الرحمان کی صدارت میں اجلاس ہواجس میں شوکت اللہ ہمدرد،میاں اختر،محمدشوکت،ظفرمنہاس،شاہدخان اوردیگرصدورنے شرکت کی اجلاس میں سختی سے صوبائی ٹیکسوں کی کنٹونمنٹ ایریامیں وصولی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈکی حدودکے تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیساں برتاؤکیاجارہاہے ایک طرف کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ مختلف ٹیکسوں کی مدمیں پیسے وصول کررہی ہے تودوسری جانب ایکسائزٹیکس،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹراوردیگرٹیکس نافذکیے جارہے ہیں جوکہ افسوسناک ہے انکامزیدکہناتھاکہ اگرکنٹونمنٹ بورڈمیں صوبائی ٹیکس نافذکیے جارہے ہیں توپھرصوبائی حکومت اپنے بجٹ میں کنٹونمنٹ ایریاکیلئے بھی فنڈمختص کرے لہذااگرایسانہیں کیاجاتاتوکنٹونمنٹ کی حدودمیں روزگارکرنے والے تاجرکسی صورت صوبائی ٹیکس ادانہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کنٹونمنٹ کی حدودمیں ٹیکس نافذکرنے کے فیصلے پرنظرثانی کرے بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیں گے جس کی تمام ترذمہ داری ارباب اختیارپرعائدہوگی۔

مزید : صفحہ اول