پیر ہارون شاہ کی سربراہی میں اے پی این ایس ایکشن کمیٹی قائم

پیر ہارون شاہ کی سربراہی میں اے پی این ایس ایکشن کمیٹی قائم

  



پشاور(سٹاف رپورٹر) اے پی این ایس خیبر پختونخوا کے اہم اجلاس چیئرمین پیر ہارون شاہ کے زیر صدارت گزشتہ روزمنعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوااخبارات کے مدیران نے شرکت کی۔جس میں روزنامہ مشرق کے فیاض علی شاہ‘ روزنامہعوام الناس کے محمداشرف ڈار‘ روزنامہ وطن کے باری ملک‘ روزنامہ قندیل کے حفیظ الفت‘ روزنامہ جدت کے قیصر رضوی،روزنامہ ریاست کے مسعود خان، روزنامہ پیغامات کے عظمت خان داؤدزئی، روزنامہ پیام خیبر کے جاوید آفریدی، روزنامہ سرخاب کے نادر خان، روزنامہ الحاق کے مفتی اشفاق، روزنامہ سرحد کے زاہد حفیظ، روزنامہ ھیواد کے نجیب اللہ، روزنامہ ترجمان قبائل کے رحمت گل آفریدی، ڈیلی فرنٹیئر نیوز کے آصف علی خان، روزنامہ عدن کے ارشد خان، روزنامہ اسلام کے عبدالودود بیگ، روزنامہ آواز پختونخوا کے ملک خان سید اور ڈیلی فرنٹیئر ٹائمز کے زین خالد نے شرکت کی۔اجلاس میں ریجنل اخبارات کو درپیش مسائل جس میں 2013ایکٹ‘ میڈیا پالیسی‘ کیپرا ٹیکس اور میڈیا کالونی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت علی یوسفزئی کی سربراہی میں سیکرٹری اطلاعات امتیاز حسین شاہ‘ ڈائریکٹر جنرل امداد اللہ اور ڈائریکٹر بہر مند کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیاگیا۔اجلاس میں مقامی اخبارات کو درپیش مسائل کیلئے چیئرمین اے پی این ایس خیبر پختونخوا پیر ہارون شاہ کی سربراہی میں اے پی این ایس ایکشن کمیٹی خیبر پختونخوا قائم کی گئی۔ جسمیں سید فیاض علی شاہ(وائس چیئرمین) کے علاوہ محمد اشرف ڈار‘ قیصر رضوی‘ مفتی اشفاق‘عظمت خان داؤدزئی‘مسعود خان اور زاہدحفیظ شامل ہیں۔کمیٹی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی وزیر خزانہ تیمورجھگڑا کے علاوہ محکمہ اطلاعات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ اور اے پی این ایس کو درپیش مسائل اور 2013ایکٹ اور میڈیا پالیسی و دیگر مسائل سے آگاہ کریں گے۔

مزید : صفحہ اول