آسٹریلین اوپن ٹینس،، نوویک جوکووچ ا، راجر فیڈرر تیسرے راؤنڈ میں

آسٹریلین اوپن ٹینس،، نوویک جوکووچ ا، راجر فیڈرر تیسرے راؤنڈ میں

  



میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے ٹیٹسوما ایٹو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-4، اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سربین کھلاڑی فلپ کراجینوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1،6-4 اور 6-1 سے مات دیکر میگا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی