کرکٹ لیگ کے طرز پر انٹر نیشنل ہاکی لیگ کے انعقاد کا پروگرام

کرکٹ لیگ کے طرز پر انٹر نیشنل ہاکی لیگ کے انعقاد کا پروگرام

  



کرمانوالہ (این این آئی) پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا اقدام ہاکی شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،کرکٹ لیگ کی طرز پر انٹر نیشنل ہاکی لیگ کروانے کا پروگرام بنالیاگیا۔انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کومقبول کرنے کے لئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے جس میں انٹر نیشنل ہاکی کے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔اس ہاکی لیگ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر سپانسر کریں گے۔آئندہ چند روز میں ندیم عمر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان انٹر نیشنل ہاکی لیگ کے متعلق تمام معاملات طے پاجائینگے جس سے ہاکی کے کھیل میں ایک نئی روح پڑ جائیگی اور ہاکی کے ویران گراؤنڈز بھی آباد ہونا شروع ہوجائینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی