ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹیس ویمنز ڈبلز میں آج پنجہ آزما ہونگی

  ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹیس ویمنز ڈبلز میں آج پنجہ آزما ہونگی

  



میلبورن(اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں (آج) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گی۔

گئیں۔ میگا ایونٹ کے ویمنزڈبلز کے پہلے راؤنڈ میچ میں انکا مقابلہ چین کی ہان ژینیون اور انکی ہم وطن جوڑی دار ژو لین سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے دو سال تین کورٹس سے دوری کے بعد میگا ایونٹ کے قبل ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا جس کے بعد انکو کہنا ہے کہ انکے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ میگا ایونٹ میں بھی مزید فتوحات کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی