حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کے ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب

حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کے ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب

  



لاہور (پ ر)حامد اسماعیل فاؤنڈیشن(HIF) کے تحت کھیلے گئے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ہفتہ 18جنوری 2020کو انّوبھائی پارک، ناظم آباد کراچی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں جیتنے والی ٹیموں میں ایوارڈز کی تقسیم کے علاوہ مشہورفنکار عاصم اظہر کی میوزیکل پرفارمنس بھی شامل تھی۔تقریب میں شہر کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں HIF کے بانی جناب حامد ایم اسماعیل، ایم کیو ایم آرگنائزیشن ریسٹوریشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار،ممبر قومی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اورچیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی شاملہیں۔ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا ٓغاز30نومبر2019کو ہوا تھا جس میں شہر بھر سے 48ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کی جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو100,000/-روپے کے انعام دئیے گئے۔اس اقدا م کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف کرنا اور ان کی صلاحیتوں کے مظاہرے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔حامد اسماعیل فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کے بانی جناب حامد اسماعیل ہیں۔ اس فاؤنڈیشن کا مقصد معیاری تعلیم، ماحول کو بہترسے بہتر بنانے، صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرنا ہے۔: HIF ایسی سرگرمیوں کے اہتمام اور ایسے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے میں مصروف ِ عمل ہے۔

.

مزید : کھیل اور کھلاڑی