اعصام الحق کو آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ابتدائی راؤنڈ میں شکست

        اعصام الحق کو آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ابتدائی راؤنڈ میں شکست

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ ہی بوریا بستر گول ہوگیا۔ا?ٓسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میچ میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور انکے رومانین جوڑی ہوریا ٹیکاؤ نے حریف پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کو شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انکی فتح کا سکور 6-1، 3-6 اور 6-2 تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی