جوڈو فیڈریشن کا 3 بین الاقوامی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

  جوڈو فیڈریشن کا 3 بین الاقوامی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے آئندہ ماہ یورپ میں ہونے والے تین بین الاقوامی مقابلوں کیلئے قومی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے بتایا کہ آئندہ ماہ فروری میں ہونے والے تین بین الاقوامی مقابلوں میں شاہ حسین اور آمنہ طیاڈا پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا آئندہ ماہ 5 سے 10 فروری تک فرانس میں پیرس گرینڈ سلام، 14 سے 15 فروری تک یورپی اوپن سلواکیہ اور 22 سے 26 فروری تک جرمنی میں ہونے والے گرینڈ سلام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی عالمی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی جاپان میں بھر پور تربیت حاصل کررہے ہیں اور وہ وہاں سے براہ راست ان ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ آمنہ طیاڈا کی اس ایونٹ میں شرکت سے ان کی عالمی رینکنگ میں بہتر ی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ عالمی رینکنگ میں 42 ویں نمبر پر موجود ہے، ان کا اگست میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے 20 سے 25 ویں نمبر پر عالمی رینکنگ پر آنا ضروری ہے جس کیلئے فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ کو فروری میں تین بین الاقوامی ایونٹس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی