وفاقی حکومت نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

  وفاقی حکومت نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ملاقات میں برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے یقین دہانی کروائی کہ انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ضروری اقدامات کو فوراً زیر غور لایا جائیگا،اگر میں یہ کر سکوں تو میرے لئے یہ نہایت اعزاز کی بات ہو گی،پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے ملاقات کی،وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نئے ہائی کمشنر کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا،برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ کے لئے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری بے حد اہمیت کی حامل ہے،ملاقات میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ہمارا صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ لوگوں کا آپس میں تعلق بھی بہت زیادہ ہے۔برطانوی سفیر نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے سے دو طرفہ وابستگی دونوں ملکوں کو قریب رکھتی ہے۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئیند ہے۔ملاقات میں وزیر داخلہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی دعوے دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے۔جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اگر میں یہ کر سکوں تو میرے لئے یہ نہایت اعزاز کی بات ہو گی۔اعجاز شاہ نے کہا کہ برطانیہ کی ٹیم پاکستان آنے پر مکمل تعاون کریں ے،کرکٹ کا کھیل پاکستانی لوگوں کے دلوں سے بے حد قریب ہے-برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کو فورا زیر غور لاتا ہوں -

مزید : کھیل اور کھلاڑی