لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام2میچز کھیلے گئے

لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام2میچز کھیلے گئے

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام بیٹل ایکس پولو کپ 2020ء کے تیسرے دن دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں سڈن ڈیتھ پر ایف جی پولو ٹیم نے اے او ایس پولو ٹیم کو 7-6 سے جبکہ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس کو 7-6 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیولری پولو گراؤنڈ میں کھیلے گئے ان میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) حسیب منہاس، صوفی محمد عامر، میجر جنرل (ر) منہاس، عرفان علی حیدراور دیگر بھی موجود تھے۔ ایف جی پولو اور اے او ایس پولو ٹیموں کے درمیان میچ کافی دلچسپ رہا میچ چوتھے چکر کے اختتام پر 6-6 گول سے برابر تھا مگر پانچویں چکر میں ایف جی پولو نے گول کرکے میچ جیت لیا۔

 ایف جی پولو کی طرف سے ٹام بروڈی نے چار، میاں عباس مختار، میجر حسیب منہاس اور کرنل عمر منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اے او ایس پولو کی طرف سے کیان ہال پہلے چکر میں ہی زخمی ہوکر باہر ہوگئے جن کی جگہ ایڈورڈ بینر ایو کھیلے۔ راجہ سمیع اللہ نے تین، ایڈورڈ بینر ایو نے دو جبکہ کیان ہال نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرا میچ بھی بہت سنسنی خیز رہا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے آخری لمحوں میں میچ 7-6 سے جیتا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے شاندار چھ گول سکور کیے جبکہ ساتواں گول میر حذیفہ احمد نے سکور کیا جبکہ ماسٹر پینٹس کی طرف سے ماریانو ریگل نے بلال حئی نے دو دو گول جبکہ فاروق امین صوفی اور ممتاز عباس نیازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمرات 23 جنوری کو فیز ایف لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں دونوں پولز کی ہارنے والی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی