بنگلا دیشی کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ مشکل قرار دیدیا

  بنگلا دیشی کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ مشکل قرار دیدیا

  



ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلا دیشی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ مشکل قرار دے دیا اور کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ مشکل تھا، پاکستان کے دورے کا فیصلہ فیملی سے مشورے کے بعد کیا۔محمود اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان سے ٹی 20سیریز جتنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان محمود اللہ(آج) جمعرات کو ٹرافی کی رونمائی کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

خبرنمبر 130………… 22 جنوری 2020ء…………

مزید : کھیل اور کھلاڑی