امریکی ریاست واشنگٹن کے بازار میں فائرنگ ،متعددافراد نشانہ بن گئے

امریکی ریاست واشنگٹن کے بازار میں فائرنگ ،متعددافراد نشانہ بن گئے
امریکی ریاست واشنگٹن کے بازار میں فائرنگ ،متعددافراد نشانہ بن گئے

  



سیاٹل(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں فائرنگ کاایک اور واقعہ پیش آگیا جس سے متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔امریکی ریاست واشنگٹن کے سب سے بڑے شہر سیاٹل کے ایک مصروف بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب مارکیٹ میں لوگوں کا کافی رش تھا۔

رپورٹس کے مطابق دو مسلح افراد جنہوں نے چہروں پر ماسک چڑھا رکھے تھے گلی میں برآمد ہوئے اور اندھادھند فائرنگ کردی جس سے پیدل چلنے والوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔جس سے وہاں موجود آٹھ افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ آٹھ میں سے ایک موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ چیختے ہوئے ادھر ادھر بھاگنے لگے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی